top of page
Following are the three volumes of Ilm e Batini
siratulmustakim-1.jpg

Books & Audio

Rah e Sulook

Kashkool e Quadriya 1-4.JPG

Books & Audio

Kashqool e Quadriya

Tauheed o Ma'rif.JPG

Books & Audio

Kashqool e Quadriya

اس تصنیف کی وجہ تسمیہ کی وضاحت یوں ہوئ کہ ماہ جنوری 2004ء م ذی الحجہ ۱۴۲۴ ھ میں بضلہ تعالیٰ حج بیت اللہ و زیارت بنی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت نصیب ہونے کے بعد مدینہ منور سے بذریعہ ہوائی جہاز سفر واپسی شروع ہوئ تو قلب میں اس امر کی طرف اشارہ ہوا کہ فنِ تصوف و معارف پر مبنی چند اقوال و اِرشاداتِ صحابہ و تابعین کرام کو جمع کیا جائے تاکہ انکو ایک کتاب کی شکل دی جائے جو عام فہم اور بہ آسانی سمجھ میں آنے والی ہو۔ یہ اسی لئے بھی کہ معرفت الٰہی اور عشق و عظمتِ رسول ﷺ کی طلب اور اُسکے نور سے باشعور اور تعلیمی یافتہ نوجوانانِ ملت اسلامیہ کے قلوب روشن ہوجاسکیں اور انہیں زمانے حاضرہ کے مادہ پرست ماحول سے نجات کا سامان مل سکے۔ لیکن مضمون کی حساسیت اور لامحدود وسعت کا لحاظ کرتے یہ کام کچھ آسان نہ تھا۔ چنانچ وصفِ عجز اور احتیاط کے غلبہ کے مد نظر اس کام میں تاخیر ہی ہوتی گئی۔


میں نے تصوف کے مقدمہ کے طور پر ایک مختصر رسالہ بنام ’’صراط مستقیم یعنی راہ سلوک‘‘ کی تالیف و اشاعت کی جو نہایت ہی مقبول ثابت ہوئی۔ اسی سال ماہ رمضان میں یکایک کتبِ تصوف اور کتبِ ظاہری کے نام منکشف و تفویض ہوئے جن کے تالیف کا اشارہ ہوچکا تھا۔ وہ نام یہ ہیں۔ [1] کشکول قادریہ [2] نقشِ قدمِ رسول ۔ اِس دفعہ کوئی اور راستہ نہ تھا سوائے اسکے کہ حکم کی تعمیل میں کمربستہ ہوجاوں ۔ بس اللہ ربّ العزت اور اُسکے حبیب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت اور فیضانِ پیر بحرالعلوم حسرتؔ صدیقیؒ کے سہارے مطالعہ کتب اور مواد اکھٹا کرنے میں مشغول ہوگیا۔ اور پہر حسبِ ذیل کتب کی تالیف و اشاعت کا کام مکمل ہوا ۔

[مقدمہ تصوف]’’صراط مستقیم یعنی راہ سلوک‘‘  -1

Introductory book [Tasawwuf]

[الا حسان و التصوف] باب اول "کشکولِ قادریہ"-2

Textbook of Tasawwuf

[توحید و معارف] دوم باب "کشکولِ قادریہ"-3

Workbook of Tasawwuf

bottom of page